'پی ٹی آئی کارکردگی پرنہیں انتقام پریقین رکھتی ہے'

شائع 17 مئ 2020 04:35pm
فائل فوٹو

میئراسلام باد شیخ انصر عزیز کہتے ہیں میئرشپ سےمعطلی حکومت کےانتقامی چہرےکی تصویرہے۔

شیخ انصر کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکردگی پرنہیں انتقام پریقین رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اپوزیشن پی ٹی آئی کے  نشانے پر ہے۔کابینہ کے بجائےسرکولیشن کےتحت منظوری لی گی۔

انہوں نے کہا اہم ترین ایشوزچھوڑکرچھٹی والےدن مجھےمعطل کیاگیا۔حکومت نےثابت کردیاکہ ان کی ترجیحات عوامی مسائل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائی کےخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔اسلام آباد کےشہریوں کی خدمت حکومت کوقبول نہیں۔